فرانس نے آسٹریلیا کو ہرادیا جبکہ ڈنمارک اور تیونس کا میچ برابر رہا
فٹبال ورلڈ کپ دو ہزاربائیس میں، دفاعی چیپمئن فرانس نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو چار ایک سے ہرادیا۔
فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس وکرا میں کھیلے گئے اس میچ کے ابتدائی لمحات میں آسٹریلوی ٹیم حاوی رہی اور اس نے نویں منٹ میں ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی۔
اس کے بعد فرانس نے دباؤ بڑھایا اور ستائیسویں منٹ پر ری بیوٹ نے ایک گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔
اُس کے پانچ منٹ بعد فرانس کے اسٹار کھلاڑی اولیویئر گیرو نے ریبیوٹ کے پاس پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔
فرانس کی یہ سبقت پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے مزید دو گول کئے اور اڑسٹھویں منٹ میں ایم باپے نے اور اکہترویں
منٹ میں اولیویئر گرو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔ اس طرح میچ فرانس کی چار ایک کی برتری پر ختم ہوا۔
فیفا ورلڈکپ دو ہزار بائیس کے ایک اور دلچسپ مقابلے میں عالمی نمبر دس ڈنمارک اور نمبر تیس تیونس کے درمیان کھیلا گیا میچ برابری پر ختم ہوا ۔ ایجوکیشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس مقابلے میں یورپی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن توقع کے برعکس دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل ایک ایک سے برابر رہا ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی لیکن ایک دوسرے کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہیں ۔