Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل؛ دھماکوں سے زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 47 ہو گئی

گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے 2 زوردار دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 47 ہو گئی جبکہ دو صیہونی ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے،

پہلا دھماکہ بس اسٹاپ پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ راموٹ چوراہے پر بس اسٹینڈ میں ہوا جس میں اب تک 47 صیہونی زخمی ہوئے۔ جبکہ عبری زبان کے چینل کان کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 47 بتائی گئی کہ جن میں سے اب بھی 23 ہسپتال میں داخل ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت  نازک ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دھماکے مقبوضہ شہر قدس میں تقریباً 15 منٹ کے فاصلے پر ہوئے۔

عبرانی ریڈیو رچٹ کان نے اعلان کیا کہ بظاہر قدس کے بس اسٹینڈ پر پہلا دھماکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے کیا جو ایک بیگ میں بم رکھنے کے بعد فوری طور پر علاقے سے فرار کر گيا۔

ان دھماکوں کے بعد صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایمرجنسی اجلاس کی کال دی۔

ٹیگس