Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ قطر: آج بھی 4 مقابلے ہوں گے، رونالڈو اور نیمار پر شائقین کی نظریں

فٹ بال ورلڈ کپ کے آج پانچویں روز بھی چار مقابلے ہوں گے، پُرتگال کا مقابلہ گھانا سے ہوگا جبکہ برازیل کی ٹیم سربیا کے ساتھ میچ کھیلے گی۔اسکے علاوہ سوئٹزرلینڈ کیمرون اور ساؤتھ کوریا یوراگوئے کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

سحر نیوز/اسپورٹس: پرتگال کے معروف اور مایہ ناز فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈ و اور برازیل کے معروف فوٹبال کھلاڑی نیمار جونیئر پر بھی آج شائقین کی خاص توجہ ہوگی اور توقع کی جا رہی ہے آج کے چاروں میچ کے درمیان سے پرتگال گھانا اور برازیل سربیا کے کھیلوں کو زیادہ اشتیاق سے دیکھا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں آج گروپ جی اور گروپ ایچ کی ٹیموں کے میچز ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے گروپ جی کی ٹیمیں سوئٹزر لینڈ اور کیمرون آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے مطابق شام چھے بجے اور ہندوستان کے مطابق ساڑھے چھے بجےگروپ ایچ کا ہوگا جس میں یوراگوئے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

اسی گروپ کا دوسرا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات نو بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے پرتگال اور گھانا کے درمیان ہوگا۔

گروپ جی کا دوسرا اور دن کا چوتھا و آخری میچ پاکستان کے رات بارہ بجے اور ہندوستان کے ساڑھے بارہ بجے برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹیگس