ماحولیات کےحامیوں نے برلین ایئرپورٹ کے رن وے پر دھرنا دے دیا
لاسٹ جنریشن نامی ماحول دوست تنظیم کے حامیوں نے رن وے پر دھرنا دے کر، بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ماحول دوست تنظیم کے کارکنوں نے جمعرات کو دو گھنٹے تک برانڈن برگ ائیر پورٹ کے رن وے پر دھرنا جاری رکھا جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
لاسٹ جنریشن نامی اس تنطیم کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز پبلک ٹرانسپورٹ کا ذریعہ نہیں ہے اور اسی فی صد لوگ زندگی بھر ہوائی جہاز میں سفر نہیں کرتے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا میں دولت مند لوگوں کی تعداد صرف ایک فیصد ہے اور یہی لوگ سب سے زیادہ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہیں ۔
لاسٹ جنریشن کے مطابق دنیا کے ایک فی صد دولت مند لوگ ہوائی جہازوں کے ذریعے دنیا میں پھیلنے والی گرین ہاوس گیس کی پچاس فیصد مقدار کے ذمہ دار ہیں۔
مذکورہ تنظیم نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں سفر کرنا چھوڑ دیں۔