Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • انگلینڈ کی فائر سروس میں نسلی اور جنسی امتیاز عروج پر

ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے دوسرے شعبوں کی طرح لندن کی فائر سروس بھی نسلی اور جنسی امتیاز سے پاک نہیں ہے ۔

ایک برطانوی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ فائربریگیڈ کےایک نوجوان ملازم کی خودکشی کے بعد انجام پانے والی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس ادارے میں  نسلی تعصب اور خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز معمول بن گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ میں تقریبا ہر سطح پر اس طرح کی بدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بعض فائر اسٹیشنوں میں سیاہ فام کارکنوں کے لاکرز پر پھانسی کا پھندا لٹکایے جانے، خواتین ملازمین پر جنسی فقرے کسے جانے کے لاتعداد واقعات کے علاوہ  مرد ملازمین کو دوران ڈیوٹی گندی فلمیں دیکھتے ہوئے پایا گیا۔
لندن کے میئر صادق خان نے اس رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ میں رائج نسل پرستی اور صنفی تعصبات کے خاتمے کے لیے لازمی اقدامات میں عمل میں لانا ہوں گے۔

ٹیگس