روس نے امریکی ریڈار سسٹم اور ھیمارس میزائلوں کو تباہ کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i415030-روس_نے_امریکی_ریڈار_سسٹم_اور_ھیمارس_میزائلوں_کو_تباہ_کردیا
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جمہوریہ دونتسک کے علاقے اوریخوواتکا میں امریکہ کے ھیمارس میزائل اور اسی طرح ریڈار AN / TPQ-37 کو تباہ کردیا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جمہوریہ دونتسک کے علاقے اوریخوواتکا میں امریکہ کے ھیمارس میزائل اور اسی طرح ریڈار AN / TPQ-37 کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع نے اپنی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی فورسز نے گزشتہ روز حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا اور اس آپریسن میں یوکرین کے فوجیوں کا بڑا نقصان ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق کوبیانسک ، کراسنی لیمان اور دونستک میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران یوکرین کے 90 فوجی ہلاک اور اس کے 7 ٹینک تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ دونستک اور زابوروژیا میں بھی یوکرین کے میزائلوں کے تین گوداموں اور ہتھیاروں اور تین ڈرون کو تباہ کر دیا گیا۔