موساد کو اسرائیل کے حکام کی ناکامی کا علم ہے: ایران
ایران کے ایک اعلی سکیورٹی آفیسر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کو معلوم ہے کہ دنیا میں صیہونی حکومت کے حکام اور آفیسر کس طرح اور کیوں ایک کھوٹے سکے کی مانند ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک اعلی سکیورٹی آفیسر نے اسرائیل کی بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا (David Barnia)کی جانب سے ایران کے بارے میں دیئے جانے والے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کا غصہ اس لئے ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے اراکین کو اپنی اطلاعات اور رپورٹیں تہران منتقل کرنے کیلئے کنٹرول نہیں کر سکتے اور جب تل ابیب اور قدس میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو نوجوان اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں تو یہ ایک فطری امر ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا نے جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے امریکہ اور یورپی یونین کی کوششوں اور بیانات کے بر عکس دعوی کیا کہ ایران کو تہران اور کرمانشاہ میں جواب دیا جائیگا۔