Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں 7 سالہ بچی سمیت 5 ہلاک

امریکہ میں 7 سالہ بچی سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: امریکی ریاست ٹیکساس میں لاپتہ ہونے والی ایک 7 سالہ بچی آتنا استرند کی لاش ملی ہے۔ اس سات سالہ بچی کو قتل کرنے والے 31 سالہ قاتل  تانر لین هورنر نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔

دوسری جانب امریکی ریاست کنتاکی میں ہونے والی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوئے۔ اس ہولناک قتل کے واقعہ کی مزید تقصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ امریکہ میں ہتھار رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک کوئی حکومت اسلحوں کے حمل اور انکے استعمال کو محدود کرنے کے لئے مؤثر قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

ٹیگس