کرسمس نزدیک اور اٹلی میں شدید بحران، سیکڑوں افراد سڑکوں پر+ ویڈیو+ تصاویر
اٹلی کی کمزور معیشت نے ہزاروں تعمیراتی کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں تعمیراتی کمپنیوں کے سیکڑوں مینیجرز اور انجینئرز نے منگل کو روم کے مرکز میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بلاک شدہ سرکاری قرضوں اور بینکوں کی سہولیات کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا۔
ریلی کے مقررین نے خبردار کیا کہ اگر اطالوی حکومت نے منجمد تعمیراتی کریڈٹ سہولیات میں تقریباً 10 بلین یورو کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتی ہے تو 40,000 سے زائد تعمیراتی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ جائیں گی۔
گزشتہ سال اطالوی حکومت نے تعمیرات اور دیکھ بھال کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتوں میں توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے اہم کریڈٹ مختص کیے لیکن پھر فنڈز کی کمی اور غلط استعمال کی وجہ سے اسے منقطع کر دیا۔