Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صیہونی حکومت کے ایٹمی اسلحوں کی تباہی و نابودی کے حق میں ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ، کینیڈا، مائکرونیشیا، پالاؤ اور لائیبیریا اور خود صیہونی حکومت نے اس قرارداد کی مخالف کی تاہم ان ممالک کے مقابلے میں ایک سو انچاس ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اُسے منظور کر لیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے ووٹنگ کے ابتدائی مرحلے میں صیہونی حکومت کے ایٹمی اسلحوں کی تباہی اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ذریعے اسکے ایٹمی مراکز پر بین الاقوامی نگرانی کے عمل کا مطالبہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی اس قسم کی قراردادوں کے ایسے عالم میں منظور کی جاتی ہیں کہ صیہونی حکومت ایٹمی اسلحوں کے ہوتے ہوئے بھی اب تک باضاطبہ طور پر اس کا اعتراف کرنے سے گریزاں رہی ہے اور اُس کا شمار اقوام متحدہ کے اُن انگشت شمار اراکین میں ہوتا ہے جنہوں نے ایٹمی ترک اسلحہ معاہدے این پی ٹی پر تاحال دستخط نہیں کئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی اس قرارداد کا مسودہ مصر نے یو این کی پہلی کمیٹی کو پیش کیا تھا جو پانچ مخالف ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو باون ووٹوں سے منظور کر لیا گیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس دو سو سے چار سو تک ایٹمی وارہیڈ موجود ہیں۔

 

ٹیگس