فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کا سلسلہ آج سے شروع
آج سے فیفا ورلڈ کپ قطر کا کوارٹر فائنل شروع ہو رہا ہے جس کے تحت آج دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ باقی دو میچ کل ہفتے کے روز ہوں گے۔
سحر نیوز/اسپورٹس: جیسے جیسے فیفا ورلڈ کپ اپنے فائنل سے قریب ہو رہا ہے ویسے ویسے فٹبال شائقین کے جوش و ولولے کا پارا بھی چڑھتا جا رہا ہے۔ اس بار رکارڈ طور پر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران غیر متوقع نتائج اتنے زیادہ سامنے آمنے آئے کہ انہوں نے سبھی کو مات و مبہوت کر دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ اس بار شائقین میں جوش و ولولہ کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہا ہے۔
شیڈیول کے مطابق آج پہلا کوارٹر فائنل ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کروشیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ آج رات نیدرلینڈ اور ارجینٹینا کے مابین ہوگا۔
اس سے قبل کروشیا نے ایک کانٹے کے مقابلے کے بعد جاپان کو پینالٹی ککس میں شکست دی تھی جبکہ برازیل نے چار ایک سے ساؤتھ کوریا کو ہرایا تھا۔
اُدھر نیدرلینڈ کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں امریکہ کو تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے جبکہ ارجینٹینا نے آسٹریلیا کو دو ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔