Dec ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • جرمنی میں بغاوت، کیا روس اپنا انتقام لے رہا ہے، بغاوت کرنے والا گروہ کتنا طاقتور ہے؟

جرمنی کے ہوم لینڈ سیکورٹی شعبے نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والی فار رائٹ تنظیم خطرناک ہے، اس کے  پاس کافی پیسہ اور ہتھیار ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمنی کی فیڈرل پولیس کے سربراہ ہولزر میونش نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں میں بہت خطرناک بھی ہيں جو کریمنل ریکارڈ کے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والے گروپ نے ایک منصوبہ بنایا تھا جس پر عمل کیا جانا تھا اور یہ منصوبہ خطرناک تھا اسی لئے ہم نے مداخلت کی۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 50 ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران ہتھیار برآمد ہوئے جس میں رائفلیں اور بارود شامل ہیں۔

اس تنظیم سے تعلق کے شک میں 54 افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جن کے بارے میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جرمنی کی حکومت کو سرنگوں کرکے اپنی حکومت نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں اس تنظیم کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ جرمن حکومت کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ تھامس ہیڈ نوینگ نے کہا کہ اس گروپ کے منصوبے پر کئی مہینے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

دوسری جانب کریملن ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی میں تختہ پلٹ کی سازش سے ماسکو کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

دیمیتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کو میڈیا کے ذریعے جرمنی میں کسی بغاوت کی سازش کا پتہ چلا جس کے بارے میں ہمارا کوئی موقف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہيں ہے کہ اس سے روس کا کوئی تعلق نہيں ہے، یہ جرمنی کا داخلی مسئلہ ہے۔

ٹیگس