Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل مقابلے میں ارجنٹینا نے فرانس کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی۔

سحر نیوز/ دنیا: فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کا فائنل مقابلہ ارجنٹینا اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان ہوا۔ مقابلہ اتنا دلچسپ تھا کہ دو اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں 3-3 برابر پر رہیں۔ 

اس کے میچ پنیلیٹی شوٹ آوٹ میں چلا گیا جس کو ارجنٹینا نے جیت لیا۔ فرانس کے دو کھلاڑیوں نے پنیلٹی کو خراب کر دیا۔ 

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گے ورلڈ کپ فائنل میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں فرانس کے خلاف گول اسکور کیا۔

ارجنٹینا کے کپتان نے گروپ مرحلے، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور اب فائنل میں بھی گول اسکور کر دیا۔

دوسرے ہاف کے اختتام سے پہلے فرانس نے لگاتار دو گول کرکے میچ کا رخ بدل دیا۔ فرانس کی جانب سے امباپے نے 80 ویں میں منٹ میں پینلٹی پر ٹیم کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا اور 81 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو ختم کر دیا۔

لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچزکھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

ارجنٹینا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر فرانس کے خلاف 0-2 کی برتری دلادی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دفاعی چیمپئن فرانس نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی، ارجنٹینا کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی کوشش کی۔  

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی ارجنٹائن کے لیے عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔

عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیونل میسی کے ممکنہ آخری موقع کی راہ میں اسٹار کھلاڑی کائیلیان ایمباپے اور فرانس کی مضبوط ٹیم حائل ہے جو 1958 اور 1962 میں لگاتار دو عالمی کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کے یکے بعد دیگرے دو ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگس