Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • جرمنی میں ضروری ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

جرمنی میں ضروری ادویات کی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمنی میں فیڈرل میڈیسن ایجنسی نے ملک میں تین سو تینتالیس ادویات کی کمی کی اطلاع دی ہے جن میں اینٹی بائیوٹکس، کینسر اور بچوں کی ادویات شامل ہیں۔
ریاست نورڈ رائن ویسٹ فالن کی فارمیسی یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بہتری آنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
تھامس پرائس نے پیش گوئی کی ہے کہ دواؤں کی قلت کا مسئلہ آنے والے سال میں بھی جاری رہے گا اور اس میں کچھ دیگر ادویات بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
سانس کی بیماریوں کی تازہ لہر، جنگ یوکرین، سپلائی کے نظام میں پائی جانے والی خرابیوں، کورونا کے دور سے رہ جانے والے مسائل، توانائی کا بحران نیز چین اور ہندوستان میں بننے والی دواؤں کی درآمدات میں پائی جانے والی مشکلات کو جرمنی کی داؤں کی قلت کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ صحت مند افراد استعمال سے بچ جانے والی ادویات ضرورت مند مریضوں کوعطیہ کردیں۔

ٹیگس