Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • یورپ خود کو امریکہ کے معاشی دباؤ سے آزاد کرے، اطالوی وزیراعظم

اطالوی وزیراعظم نے یورپی یونین کو امریکہ کے معاشی دباؤ سے آزاد کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: نیوز ایجنسی فارس کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ امریکن ڈیفلیشن ایکٹ کے جواب میں اپنی سپلائی چین بنائے۔
اطالوی وزیر اعظم نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ  امریکن ڈیفلیشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئےخود کو  واشنگٹن کی مالی وابستگی سے زیادہ سے زیادہ آزاد کرانے کی کوشش کرے ۔
افراط زر میں کمی اس قانون کے تحت جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے تقریباً چار ماہ قبل دستخط کیے تھے امریکہ میں بننے والی الیکٹرک گاڑیاں، بیٹریاں اور بجلی پیدا کرنے والے آلات بنانے والی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں ۔
یورپی ممالک کے سربراہوں  نے خبردار کیا ہے کہ یہ قانون امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان تجارتی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔
چند ہفتے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں یورپ کو امریکن ڈیفلیشن ایکٹ کا سخت جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں یہ کام سن دوہزار تئیس کی پہلی سہ ماہی میں کرنا ہوگا تاکہ یورپی کمپنیوں کو امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔   

ٹیگس