Jan ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے معروف پوسٹل ادارے رائل میل سروس پر سائبر حملہ

برطانیہ کے معروف پوسٹل ادارے رائل میل سروس پر ایک سائبر حملے کی بعد غیر ملکی شعبے میں اس ادارے کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا شاہی ادارہ پوسٹ رائل میل اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس ادارے نے اعلان کیا ہے ملک کے باہر پوسٹ ہونے والے پیکس کو ایک سائبر حملے کے سبب فی الحال روک دیا ہے اور ساتھ ہی اُس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک پوسٹ ہونے والے اپنے پیکس فی الحال ادارۂ پوسٹ کو ارسال نہ کریں۔

حالیہ مہینوں میں برطانیہ میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوتے رہے ہیں اور اس سلسلے کی آخری کڑی یہی سائبر حملہ ہے جس سے رائلمیل پوسٹل ادارہ روبرو ہوا ہے۔ اس سے قبل دو برطانوی وزیروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے ادارۂ پوسٹ رائل میل کے لئے گزشتہ برس اچھا نہیں گزرا اور اُسے اپنے ملازموں کی ہڑتال اور پوسٹل آئٹمز میں کمی کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹیگس