مچھروں سے آسٹریلیا پریشان، خطرناک وائرس پھیلنے کی وارننگ جاری
آسٹریلیا کے حکام اور شعبۂ صحت نے عوام کو سیلاب اور گرم موسم کے باعث مچھروں کی تعداد بڑھنے اور خطرناک انسی فلاٹس وائرس کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: آسٹریلیا کے شعبۂ صحت کے مطابق سیلاب اور گرم موسم کے باعث خطرناک انسی فلاٹس وائرس کے حامل مچھروں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس کی کوئی ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد میں سے کچھ موت کا شکار ہوسکتے ہیں جب کہ باقی بچ جانے والے ساری زندگی کے لئے عصبی بیماریوں اور پیچیدہ عارضوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک انسی فلاٹس وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی جاسکتی ہے اور بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ مچھروں سے خود کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس صورت میں مچھر سے پھیلنے والی دوسری بیماریوں جیسے جاپانی انسی فلاٹس، روزریور بخار اور برما فارسٹ وائرس سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ وائرس صرف مچھر کے کاٹنے سے پھیل سکتا ہے اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں ڈائریکٹ منتقل نہیں ہوتا۔