Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • لاس اینجلیس پولیس کا شاندار کارنامہ! ایک سال میں 31 افراد کا قتل

امریکہ میں بلیک لائیوز میٹر تحریک نے امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام ٹیچر کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: پیٹرس کالرز نے سیاہ فام امریکی ٹیچر کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاس اینجلیس میں کوئی بھی معقول اور بدعنوانی سے عاری ادارہ موجود نہیں ہے۔
  پیٹرس کالرز نے کہا ہے کہ لاس اینجلیس میں کوئی بھی حقیقی سماجی خدماتی مرکز موجود ہی نہیں بلکہ صرف پولیس ہے، پولیس ہے اور پولیس۔
  واضح رہے کہ امریکی پولیس نے کینن اینڈرسن نام کے جس سیاہ فام ٹیچر کو قتل کیا ہے وہ پیٹرس کالرز کے چچا زاد بھائی تھے۔ 
لاس اینجلیس پولیس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کینن اینڈرسن کو ایک روڈ حادثے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
  واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اینڈرسن کو پرتشدد انداز میں گرفتار کرتے وقت انہیں متعدد بار ایلیکٹرک گن یا ٹیزر سے نشانہ بنایا۔ اس پرتشدد گرفتاری کے نتیجے میں افریقی نژاد امریکی شہری کی دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔
یہ ٹیچر مرنے سے پہلے مسلسل یہ کہتا دکھائی دیا کہ یہ لوگ مجھے جارج فلوئڈ کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں۔
گذشتہ ایک سال کے دوران لاس اینجلیس کی پولیس نے اکتیس شہریوں کا قتل کیا ہے۔ 

ٹیگس