Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • چین میں آبادی کم ہونے لگی

ساٹھ سال بعد پہلی بار چین کی آبادی میں کمی آئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چین کے قومی اعداد و شمار کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کے اختتام تک چین کی آبادی ایک بلین چار سو گیارہ ملین ساڑھے سات لاکھ ہوگئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے سن دو ہزار اکیس کے آخری دنوں کے مقابلے میں آبادی میں ساڑھے آٹھ لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق، چین میں سن دو ہزار بائیس میں پچانوے لاکھ سے زیادہ بچے پیدا ہوئے تھے اور اموات کی تعداد ایک کروڑ سے زائد تھی۔
اگرچہ چین بدستور دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ نوکری کرنے والے شہریوں کی عمر میں اضافہ، نوزائدہ بچوں کی تعداد میں کمی اور آبادی کا بحران، مستقبل میں اس ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے گا۔
یاد رہے کہ آخری بار چین کی آبادی میں کمی سن انیس سو ساٹھ میں رکارڈ کی گئی تھی جب اس ملک کو تاریخ کی بدترین قحط کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

ٹیگس