Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کو آگ میں دھکیلنے کی کوشش

ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکہ کو جنوبی کوریا میں جوہری ہتھیار تعینات کردینے چاہئیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک امریکی تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر امریکہ کو مستقبل میں جنوبی کوریا میں جوہری ہتھیار تعینات کردینے چاہئیں۔

واشنگٹن کے "اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز" نامی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں اضافے کے بہانے جنوبی کوریا میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے معاملے کی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترکی کی اناتولی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن کے تھنک ٹینک فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے اپنی نئی رپورٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان امریکہ کو چاہیے کہ وہ جنوبی کوریا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کی تحقیقات کرے۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکا سے جزیرہ نمائے کوریا پر اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنے کے بار بار انتباہ کے باوجود، اس امریکی تھنک ٹینک نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ مذکورہ ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے واشنگٹن اور سیول اس معاملے پر ملاقاتیں کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتحادیوں کو جنوبی کوریا میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ دوبارہ تعیناتی کے لیے منصوبہ بندی کی میٹنگ کرنی چاہیے، ان منصوبوں کو فیصلہ کرنے سے پہلے حالات پر واضح طور پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور ٹائم ٹیبل اور ہتھیاروں کی مقدار کو ابہام کی فضا میں رکھنا چاہیے۔

ٹیگس