Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست آلاباما میں ٹارنیڈو کی تباہی، ہنگامی حالت کا اعلان

امریکی صدر جوبایڈن نے آلاباما ریاست میں آئے ٹارنیڈو کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کی ریاست آلاباما میں آئے بھیانک ٹارنیڈو نے کم از کم نو کی جان لے لی جبکہ سیکڑوں گھروں کو ویران کر دیا اور اسکے سبب دسیوں ہزار شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔

وائٹ ہاؤس نے بحرانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر بایڈن نے بارہ جنوری کو طوفان سے متاثرہ علاقوں میں انجام پانے والی امدادی سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے فیڈرل حکومت کے لئے لازمی احکامات جاری کر دئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکی ریاست آلاباما میں کم ازکم پانچ ٹارنیڈو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد امدادی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی تھیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے والی ٹیموں نے بحرانی حالات کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اُدھر کیلیفورنیا ریاست سے بھی اطلاعات ہیں کہ وہاں بھی شدید طوفان نے کم از کم سولہ افراد کی جان لی ہے۔

چھبیس دسمبر کو آنے والے اس شدید طوفان کے بعد ریاست کے بعض علاقے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی زد پر آ گئے تھے جبکہ بعض علاقوں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی تھی۔

ٹیگس