Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ٹھنڈک سے ہلاکتیں

برطانوی توانائی کے قومی مرکز کی حیثیت سے ایک خیراتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کم آمدنی والے بیشتر افراد کو گھر کو گرم کرنے یا خوراک میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہو گا۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کے اعداد و شمارکے قومی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال موسم سرما میں ٹھنڈک کے نتیجے میں روزانہ پینتالیس افراد مرے ہیں اوراس سال یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ اس مرکز کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی سے قبل روزانہ پینتالیس افراد ٹھنڈک سے مر رہے تھے اور دسمبر دو ہزار اکیس سے، مارچ دو ہزار بائیس کے دوران ملک میں موسم سرما کے علاوہ  تیرہ ہزار چار سو اموات واقع ہوئی ہیں ۔ 

برطانوی توانائی کے قومی مرکز کی حیثیت سے اس خیراتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ٹھنڈک اور توانائی کی قلت کی بنا پر ٹھنڈک سے مرنے والے افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور کم آمدنی والے بیشتر افراد کو گھر کو گرم کرنے اور یا خوراک میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہو گا۔

ٹیگس