امریکہ، نسل پرستی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی کوشش
امریکہ میں نسل پرستی کی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں اس ریاست کے اسکولوں میں ایک منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کی ہے جس کے مطابق اسکولوں میں افریقی امریکن اسٹڈیز سے متعلق کورس کی پڑھائی روک دی جائے گی۔
یہ کارروائی عوام کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات کے باوجود کی گئی ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ فلوریڈا کے گورنر کا اس منصوبے پر عمل درآمد روایتی عوامی تعلیم کو تباہ کرتا ہے۔
یہ فلوریڈا میں دائیں بازو کے اقدامات میں سے ایک ہے جو "نسل پرستی سے پاک تعلیم" کی پالیسی کو ختم کر دے گی۔
اسکولوں میں افریقی - امریکن اسٹڈیز کا تعلق تاریخ، ادب، آرٹس اور ہیومینٹیز، پولیٹیکل سائنس، جغرافیہ اور دیگر علوم سے ہوتا ہے اور یہ اسکولوں میں افریقی امریکیوں کی اہم شراکتوں اور تجربات کو دریافت کرنے کے لیے پڑھائے جاتے ہیں۔