Jan ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدہ مرا نہیں، صرف پیشرفت نہیں ہوئی، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہد مرا نہیں تاہم پابندیوں کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں بھی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: بریسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی  کے سربراہ جوزف بورل نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی انخلاء اور یورپی ملکوں کی وعدہ خلافیوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ ایٹمی معاہدہ مرا نہیں ہے لیکن پابندیاں اٹھانے کے لیے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ 
اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنا اب بھی ممکن ہے، جوزف بورل نے کہا کہ یہ مذاکرات انتظار کی حالت میں ہیں ۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویانا میں، پابندیوں کے خاتمے کے لیے کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات ایسے مقام پر پہنچ گئے تھے جہاں ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا امریکہ اگر ایران کے معقول مطالبات کو تسلیم اور پائیدار اور قابل بھروسہ معاہدے کے تقاضوں کو پورا کردے تو، حتمی سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔ 
ویانا میں کئی مہینوں کے مذاکرات کے تجربے سے ثابت ہوا کہ وائٹ ہاؤس اندرونی مسائل اور صیہونی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے جوہری معاہدے میں واپسی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا یہی وجہ ہے کہ وہ الزام تراشیوں اور الٹی میٹم جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔ 

ٹیگس