بائیڈن کے ڈاکٹروں نے صدارتی امور کے لئے انھیں پرفیکٹ قرار دے دیا
امریکا کے صدر جو بائیڈن کے ڈاکٹر نے انہیں صدارتی فرائض انجام دینے کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر کے ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد صدارت سے متعلق فرائض کی انجام دہی کے لیے ان کی جسمانی صحت کی تائید کی۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ اس عہدے پر اپنے فرائض انجام دینے کے لیے ان کی جسمانی صحت ضروری ہے۔
وائٹ ہاؤس کے معالج کیون او کونر نے 80 سالہ بائیڈن کے معائنے کے بعد ایک مختصر پیغام میں کہا کہ صدر اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور اپنی تمام ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے لئے کافی حد تک صحت مند ہیں۔
امریکہ میں اس معاینے کی قریب سے پیروی کی گئی کیونکہ یہ ممکن تھا کہ بائیڈن جلد ہی 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کرنے والے ہیں۔
اس معاینے میں یہ اعلان کیا گیا کہ بائیڈن میں کووِڈ کی کوئی طویل المیعاد علامات نہیں ہیں اور نومبر 2021 میں آخری معاینے کے بعد سے ان کے چلنے پھرنے کا مسئلہ مزید خراب نہیں ہوا ہے۔
بائیڈن کا معائنہ، جو میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوا، تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا۔ امریکا کے صدر کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد بائیڈن کا یہ دوسرا طبی معاینہ تھا۔