افغانستان کی تعمیر نو کے لئے ایران، روس اور پاکستان کےدرمیان معاہدہ
روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس، ایران اور پاکستان کے مابین افغانستان کی بنیادی تنصیبات کی جدید کاری کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ اس چہار فریقی معاہدے پر افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت، ایرانی سرمایہ کار، پاکستانی ماہرین اور روس کے تجارتی نمائندوں نے دستخط کئے ۔
معاہدے میں شریک مندوبیں کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت سبھی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے کے تحت افغانستان کے مختلف علاقوں میں سات منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جن میں کابل - میلک شاہراہ کی تعمیر، سالنگ ٹنل کی تعمیرنو، پنج شیر- کابل پانی کے پائپ لائن اور صوبہ ہرات میں تھرمل بجلی گھر کی تعمیر، کان کنی اور گیس پائپ لائن کی مرمت، کوئلے کے نئے کانوں کا انکشاف اور پانی کے نکاسی کے نظام کی تعمیر شامل ہے۔