Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • فرانس میں وسیع پیمانے پر ہڑتال

فرانس میں لیبر اور ملازمین کی یونینوں نے وسیع پیمانے پر ہڑتال شروع کر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں لیبر اور ملازمین کی  یونینوں نے صنعتی علاقے لوہاور کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس صنعتی علاقے تک جہاں ٹوٹل آئل ریفائنری بھی قائم ہے، دسترسی روک دی گئی ہے اور یہ اقدام منگل سے کیا گیا ہے۔ اس صنعتی علاقے کو بند کئے جانے سے گیس سے کام کرنے والے بجلی گھروں کی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوں گی جبکہ توانائی ٹوٹل ریفائنریوں کے چونسٹھ فیصد ملازمین نے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

فرانس میں محنت کی سب سے بڑی کنفیڈریشن نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ہڑتال کے نتیجے میں تمام ریفائنریاں بند ہو جائیں گی اور صورت حال بحرانی ہو سکتی ہے۔ مڈل کلاس کے تعلیمی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد میں ہڑتال میں شامل ہونے کی بنا پر اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔ اس سے قبل لیبر یونینوں نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ پینشن اصلاحات کی مخالفت میں سات مارچ سے ہڑتال شروع کردی جائے گی۔ 

ٹیگس