Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی افسروں کا آمریت میں خدمت جاری رکھنے سے انکار

سیکڑوں کی تعداد میں صیہونی فوجی افسروں اور فوجی اہلکاروں نے فوج کے مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی فوجی نافرمانی پر نیتن یاہو کے بیان پری اعلان کیا ہے کہ آمریت کے دور میں وہ خدمت جاری نہیں رکھ سکتے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں جب سے بنیامین نیتن یاہو کی سربراہری میں انتہا پسندوں کی حکومت برسراقتدار آئی ہے اس نے ایسے متنازعہ فیصلے اور اقدامات کئے ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اپوزیشن جماعتوں کی نظر میں اس بات کا باعث بنیں گے کہ صیہونی حکومت میں اندرونی بحران بڑھے گا اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے منصوبوں پر اعتراض کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کماںڈو یونٹ شلداج نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انتہا پسند حکومت سے اپنی بیزاری کا اعلان کرتی ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی مختلف صیہونی فوجی اہلکاروں اور اعلی عہدیداروں نے نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کے اقدامات پر کڑکی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے اقدامات جاری رہنے کی صورت میں وہ اپنی خدمات پیش نہیں کر سکیں گے۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہالیوی نے فوجیوں میں بڑھتی ہوئی نافرمانی پر سخت خبردار کیا تھا۔

صیہونی عدلیہ کے نظام میں تبدیلی کا نیتن یاہو کا فیصلہ ابھی سے صیہونی حکمرانوں اور اپوزیشن کے درمیان شدید اختلافات کا باعث بنا ہے۔

ٹیگس