Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  •  روس کے پاس دنیا کا سب سے طاقتور ایٹمی ہتھیار ہے: امریکہ کا دعوی

امریکہ کے خلاف روس کے ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کا جائزہ لینے والی سالانہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو کے پاس دنیا کا سب سے طاقتور ایٹمی ہتھیار ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی انٹیلی جنس کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس جوہری ہتھیاروں کا سب سے بڑا اور طاقتور ذخیرہ رکھتا ہے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو وسعت اور جدید بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق، روس اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کو بہتر بنا رہا ہے نیز اپ گریڈ کر رہا اور جوہری اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک "وسیع، متنوع اور جدید نان اسٹریٹجک نظام" کو تیار اور جدید بنانے میں مصروف ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کا خیال ہے کہ یہ نظام روس کو دفاعی، ممکنہ دشمنی میں اضافے پر قابو پانے اور امریکہ اور اتحادیوں کی روایتی افواج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 21 فروری کو کہا تھا کہ ماسکو اسٹریٹجک جارحانہ ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے میں اپنی شرکت کو معطل کر دے گا، لیکن اس سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ٹیگس