اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر یو این سیکرٹری جنرل کی نکتہ چینی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سحر نیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی مناسبت اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شکلوں اور بہانوں سے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریباً 2 ارب مسلمانوں کی آبادی ہے جنہیں صرف اور صرف ان کے اعتقادات کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کا عمل ہمیں کمزور بنا دیتا ہے اس لئے ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کریں۔
واضح رہے کہ اقوام متحد نے پاکستان کی پیش کردہ تجویز پر ایک قرارداد پاس کر کے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا ہے۔