جرمنی، بلدیاتی اداروں میں بھی ہڑتال
آج بھی جرمنی کے متعدد شہروں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔
سحر نیوز/ دنیا: جرمن ذرائع کے مطابق، تنخواہیں کم ہونے کے مسئلے پر بلدیاتی اداروں کے کارکنوں نے ہڑتال جاری رکھی۔ اس کے علاوہ شہر ڈورٹ مونڈ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کارکنوں نے مکمل ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو کہ جمعے کی صبح سے جاری ہے۔ اس شہر کے نقل و حمل کے شعبے کے دو ہزار ایک سو کارکنوں نے کام پر جانے سے انکار کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ برلن شہر کے بلدیاتی کارکنوں نے بھی ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ جرمن کارکنوں کا کہنا ہے ان کے ملک کی حکومت اربوں ڈالر پر مشتمل فوجی اور مالی امداد یوکرین کو فراہم کر رہی ہے لیکن اپنے عوام کو مناسب تنخواہوں اور منصفانہ معاوضے سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ جرمن شہریوں کو ایک جانب تنخواہوں میں کمی کا سامنا ہے تو دوسری جانب پٹرول اور ایندھن کی روز افزوں بڑھتی قیمتوں نے ان کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔