Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ڈاکٹروں اور نرسوں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں برطانوی شہریوں کے مظاہرے

مظاہرے میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں، نرسوں اور لیبر یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

سحر نیوز/دنیا: سخت سیکورٹی انتظامات میں ہوئے اس مظاہرے کی اپیل برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سٹسم میں کام کرنے والے ملازمین کی مختلف انجمنوں نے کی تھی۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں، نرسوں اور لیبر یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

برطانیہ بھر کے اسپتالوں اور طبی مراکز کے عہدیداروں نے عملے کی تین روز ہڑتال کے نتائج اور بحرانی صورتحال کی بابت حکومت کو سخت خبردار بھی کیا ہے۔

 پچھلے چند ماہ کے دوران صحت کے شعبے سے وابستہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں کئی بار ہڑتال کی ہے لیکن حکومت برطانیہ ان کے مطالبات پورے کرنے اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے محکمۂ شماریات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح میں گیارہ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت طویل کساد بازاری کے دور سے گزر رہا ہے۔

ٹیگس