فرانس؛ پیرس کوڑے کی نگری بن گیا (ویڈیو)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور نتیجے میں چاروں طرف گندی اور ناقابل برداشت بو نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ریٹائرمینٹ اور پینشن کے قوانین میں حکومت کی تازہ تبدیلیوں کے خلاف ملک گیر عوامی احتجاج جاری ہے۔ اسی احتجاج کی ایک کڑی کے بطور اس بار دارالحکومت پیرس کے صفائی ملازمین نے بھی ہڑتال کر دی جس کے باعث اب یہ شہر کوڑے کی نگری میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کوڑے دان ابل پڑے ہیں اور چاروں طرف کوڑے کرکٹ کے بڑے بڑے دھیر نظر آ رہے ہیں۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں سڑکوں کے کنارے ٹنوں کے حساب سے بدبو دار کوڑے کرکٹ کو دیکھا جا سکتا ہے جو اب سڑنے کے باعث پورے شہر بھر میں شدید بدبو اور شہریوں کی شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے شہر میں چوہوں کی نقل و حرکت اور موذی سرگرمیوں کا خطرہ بھی بہت بڑھ گیا ہے۔
اسکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق صفائی ملازمین کی ہڑتال کے باعث اب تک شہر میں پانچ ہزار سے زائد ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو چکا ہے۔