Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ڈھائی سو  صیہونی فوجی افسران کا کھلا خط

ڈھائی سو صیہونی فوجی افسران نے کھلے خط کے ذریعے تین یاہو کو ناجائز صیہونی ریاست میں پائے جانے والے تمام بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:صیہونی اخبار معاریو کے مطابق سابق صیہونی سفیروں، سیکورٹی ایجنسیوں کے ملازموں اور کمانڈروں پر مشتمل ڈھائی سو صیہونی افسروں نے اپنے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے نام ایک کھلا خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو اور انکی کابینہ نے اسرائیل کو ناقل تلافی نقصان پہنچایا ہے 
خط میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کابینہ نے صیہونی باشندوں کے درمیان نفرت، وحشت، جھوٹ، تفرقہ اور اختلافات کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ صیہونی حکومت کے ڈھائی سو اعلیٰ سطحی افسروں نے نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا ہے۔
نیتن یاھو کی مجوزہ قانونی اصلاحات اور بعض انتہا پسند وزیروں کو دیئے جانے والے غیر معمولی اختیارات کا معاملہ اس جعلی ریاست کے حکمرانوں اور مخالفین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کا سبب بنا ہوا ہے۔ 
پچھلے چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاہو کی انتہا پسند کابنیہ کے خلاف مسلسل مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ 

ٹیگس