ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں: بینی گانٹز
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بینی گانٹز نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقبوضہ فلسطین میں خانہ جنگی کے واقعات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے لکھا کہ ہرتزلیہ کے مظاہرے کے دوران ایک کار سے ٹکرانے والے مظاہرین کے بارے میں خبر سن کر مجھے دکھ ہوا، اسرائیل بھر میں مظاہرین کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہم خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
بینی گانٹز نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے مزید کہا کہ وہ پرتشدد کارروائیوں کو روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تباہی کے نزديک پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بنیامن نتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے اس سال 4 جنوری کو حکومت کے عدالتی نظام میں اصلاحات کی تجویز پیش کی ہیں۔ نتن یاہو، جو بدعنوانی، رشوت خوری اور امانت میں خیانت کے الزامات میں برسوں سے مقدمے کی زد میں ہیں، اس مقدمے سے فرار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے وہ عدالتی فوجی اصلاحات کا نام دیتے ہیں۔