Mar ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفان و ہلاکتیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایمرجنسی امور کے دفتر کی ترجمان نے ریاست میں آنے والے طوفان میں پانچ افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایمرجنسی امور کے دفتر کی ترجمان ڈیانا کرافٹز پلایو نے اعلان کیا ہے کہ کیلی فورنیا کے سمندر میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے اور نتیجے میں اس ریاست میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سن فرانسیسکو میں دو، آکلینڈ میں ایک، کنترا اور کوستا و سن میتھیؤ میں ایک ایک ہلاکت ملا کر مجموعی طور پر اب تک بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور ہزاروں افراد محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس ترجمان نے کہا کہ طوفان کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد ماحولیات سے متعلق مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جہاں حالیہ برسوں کے دوران مسلسل تیزبارش و آندھی و طوفان اور سیلاب جیسے قدرتی آفات و حادثات جنم لیتے رہے ہیں۔

ٹیگس