Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں طوفان کا قہر، تین ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان

امریکہ کی کئی ریاستوں میں درپیش طوفانی ہواؤں کے خوف سے، ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو دن بھی لوئیزیانا، الاباما اور می سی سی پی ریاستوں میں طوفانی ہوائیں چلیں گی اور سیلابی بارشوں کا سامنا کرنا ہوگا ۔ 

رپورٹ کے مطابق، طوفان اور سائکلون کی رفتار تین سو کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی ۔ 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ کی ریاست می سی سی پی میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں پچیس لوگوں کی جان جا چکی ہے اور سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔  کارول، ہیمپریز، مونرو اور شارکی علاقے سب سے زیادہ متاثر بتائے گئے ہیں۔  امدادی کارروائی اور لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

ٹیگس