برطانیہ؛ یہود مخالف بیان دینے پر معروف سیاست داں کی انتخابات میں شرکت پر پابندی
آزادی اظہار رائے کے دعوے دار برطانیہ میں بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربن پر یہود مخالف بیان دینے کی پاداش میں اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی خود لیبر پارٹی کے موجودہ سربراہ سر کیئر اسٹارمر نے عائد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمی کوربن نے پابندی کو لاکھوں ووٹرز کی توہین اور پارٹی کے اندر جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اُسے مسترد کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پارٹی کی جانب سے پابندی عائد ہو جانے کے بعد لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیرمی کوربن نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
جیرمی کوربن نے لیبر پارٹی کے اندر صیہونیت مخالف رجحان پر رپورٹ کو مبالغہ آرائی قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ برطانیہ کا شمار غاصب صیہونی حکومت کے سخت اور دائمی حامیوں میں ہوتا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو مکمل طور پر امریکہ کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔