Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • فرانس میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت

اقوام متحدہ سے لیکر انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیموں سمیت بہت سے بین الاقوامی اداروں نے ریٹائرمنٹ اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فرانسیسی پولیس کے تشدد پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کلیمنٹ وول نے کہا ہے کہ پرامن مظاہرے کرنا شہریوں کا بنیادی حق ہے اور اس کی ضمانت اور تحفظ کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔
 انسانی حقوق کی غرسرکاری تنظیم ایوا کوسے کے محقق کا کہنا ہے کہ فرانسیسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی نئی بات نہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سولہ مارچ کو ہونے والے مظاہرے کے دوران دو سو بانوے افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں دو سو تراسی افراد کو رہا کردیا گیا۔
انسانی حقوق کی عالمی فیڈریشن کے صدر ایلیس میخو نے کہا ہے کہ دنیا کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام کا درس دینے والے فرانسیسی حکمران منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔
 حال ہی میں یورپی کونسل نے فرانس میں مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ عوام کے حق احتجاج کا احترام کریں ۔

ٹیگس