ہالینڈ کے باشندوں نے فرانسیسی صدر کو تقریر سے روک دیا
ہالینڈ کے باشندوں نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو تقریر کرنے سے روک دیا۔
سحر نیوز/دنیا: فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق امانوئل میکرون جو ہالیند کے شہر ہیگ کے تھیٹر ہال میں تقریر کر رہے تھے، جلسے میں حاضر لوگوں کے نعروں اور شور شرابے کے بعد اپنی تقریر کو روکنے پر مجبور ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر نے حاضرین کو منانے اور انہیں اپنا بھاشن سننے پر رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر انہوں نے ایک نہ سنی جس کے بعد سکیورٹی گارڈز نے مداخلت کر کے احتجاج کرنے والوں کو ہال سے باہر نکال دیا۔ ہالینڈ کے باشندوں نے فرانسیسی صدر کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور انہیں ایک انتہاپسند، دوغلہ اور منافق صدر قرار دیا۔
موصولہ خبروں کے مطابق ہالینڈ کے باشندوں کی بڑی تعداد امانوئل میکرون کی تقریر سے گھنٹوں قبل تھیٹر ہال میں پہنچ گئی تھی اور لوگ ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ فرانس میں ان دنوں ریٹائرمنٹ اور پینشن سے متعلق قوانین میں ترمیم کی حکومتی کوششوں کے باعث وسیع اور پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔