شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا نے پیونگ یونگ کے قریب ایک مقام سے صبح 7:23 منٹ پر ایک میزائل داغا ہے جو 1000 کلومیٹر دور سمندر میں جا گرا، یہ شمالی کوریا کا ایک نئے میزائل کا تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی یونھاپ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نےایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جب کہ امریکی اور جنوبی کوریا کے ادارے اس میزائل کے بارے میں موجود معلومات کا تجربہ و تحلیل کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کوریا نے احتمالا ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے اور اتحادی افواج مختلف احتمالات پر غور کر رہے ہیں اور ممکن ہے یہ جامد ایندھن کا میزائل تجربہ ہو اور جنوبی کوریا کی نیشنل سیکورٹی کونسل اس تجربے کی مذمت کرتی ہے۔
جنوبی کوریا نے اس میزائل تجربہ پر کہا ہے کہ کیم جونگ اون کی حکومت بے پرواہ ہو کر ایٹمی دھمکیاں اور میزائلوں کے تجربات انجام دے رہی ہے جب کہ انسانی حقوق اور شمالی کوریا کے عوام کی معیشت سے غافل ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 2022ء مین 69 میزائل کے تجربات کئے ہیں جب کہ مارچ میں بین البراعظمی میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔