Apr ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • نائن الیون میں شامل تھے سی آئی اے کے ایجنٹ؟

11  ستمبر کو امریکہ میں پیش آنے والے واقعے میں اس ملک کی انٹیلی جنس سروس سی آئی اے کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رشا ٹوڈے کے مطابق گوانتانامو جیل سے خفیہ عدالتی دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 11 ستمبر کو ڈبلیو ٹی او کی جڑواں عمارتوں پر حملہ کرنے والے دو ہائی جیکر سی آئی اے کے اہلکار تھے۔

گوانتانامو جیل میں ملٹری کمیشن کے ایک کیس کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ 11 ستمبر کے حملوں کے کچھ مجرم امریکی خفیہ سروس، سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے عناصر تھے۔ اس حوالے سے ایک دستاویز پہلے گوانتانامو جیل کی عدالتی دستاویزات کے ذریعے منظر عام پر آئی لیکن اس کے منظر عام پر آنے کے بعد اس میں کچھ ترمیم کی گئی۔

گوانتاناموبے کے فوجی کمیشن کے چیف تفتیش کار ڈین کونسٹرارو نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں 11 ستمبر کے واقعات میں سی آئی اے کے عناصر کے کردار کی تفصیلات بیان کی گئی ہے۔  ڈین کونسٹرا وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے متاثرین کی درخواست پر 11 ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے کردار کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔

کہا جاتا ہے کہ 11 ستمبر کے واقعے سے جڑے اس طرح کے کئی راز ہیں جو ابھی تک کھل نہیں سکے ہیں۔ 20 سال گزر جانے کے باوجود 11 ستمبر کے واقعے سے جڑی بہت سی باتیں ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہیں۔

ٹیگس