جاپانی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ (ویڈیو)
Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے قریب اُس وقت دھماکہ ہوا جب وہ ایک بندرگاہ پر تقریر کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ پر بھگدڑ مچ گئی۔
سحر نیوز/دنیا: مقامی میڈیا کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیر اعظم کو دھماکے کی آواز کے بعد بندرگاہ سے نکال لیا گیا اور وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص کو حراست میں بھی لیا گیا جس نے وزیراعظم کے نزدیک پائپ جیسی کوئی چیز پھینکی تھی۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک اسموک بم تھا۔
بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم پر اسموک بم پھینکنے والے شخص پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔