May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی حکومت کی فضائیہ میں فضائی حادثوں کا سلسلہ جاری ہے اور بعض ذرائع نے ایک تربیتی ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ اور اسے نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ٹی سکس ٹکسن فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس فوجی طیارے کو ہاتزریم ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرتے ہوئے نقصان پہنچا ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غاصب اسرائیل میں یہ تیسرا فضائی حادثہ ہے۔ میڈیا ذرائع نے ہفتے کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ صیہونی فضائیہ کے ایک ایف تھرٹی فائیو جنگی طیارے کو اس سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا اور وہ ایک قریبی ہوائی اڈے پر اترنے پر مجبورہو گیا تھا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب صیہونی حکومت کی فضائیہ نے کچھ عرصہ قبل قیمتی جنگی طیارے ایف تھرٹی فائیو کی تباہی کے خوف سے کئی طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

صیہونی حکومت ایک ایسے وقت میں اپنی فضائیہ پر فخر کرتی ہے کہ جب ایک صیہونی جریدے نے حال ہی میں ایران کے دفاعی فضائی نظام کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعت قوی اور مضبوط ہے اور وہ ایسے نظاموں کو تیار اوربہتر کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ جو اسرائیلی حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ٹیگس