May ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کے موقع پر لندن میٹرو میں سراسیمگی (ویڈیو)

لندن میٹرو کے مسافروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب دھویں اور آگ لگنے کی خبر مسافروں میں پھیلی۔

سحر نیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لندن میٹرو میں کل شام اس وقت مسافروں میں کھلبلی مچ گئی جب کلاپم کامن (Clapham Common) اسٹیشن پر اس قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں کہ آگ لگ گئی ہے اور ٹرین کے دروازے نہیں کھل رہے جس پر مسافروں نے شیشے توڑتے ہوئے سراسیمگی کی حالت میں وہاں سے بھاگنا شروع کر دیا۔ جبکہ بچے اور بوڑھے افراد نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ابھی تک حادثے کی وجہ اور زخمیوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔

برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تقریب میں شاہ چارلس روایت سے ہٹ کر فوجی لباس پہنیں گے۔

تاج پوشی پر 10 کروڑ پاؤنڈ خرچ کئے  جا رہے ہیں یہ رقم برطانوی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس 10 بجے صبح بکنگھم پیلس سے ویسٹ ڈائمنڈ جوبلی بگھی میں نکلیں گے، ویسٹ منسٹر ایبے میں 2 ہزار 300 مہمان ان کے منتظر ہوں گے، تقریب تاجپوشی 11 بجے شروع ہو کر 2 گھنٹے جاری رہے گی۔ 

تاج پوشی تقریب کے مختلف مراحل میں بادشاہ کو تاریخی اشیاء پیش کی جائیں گی۔ شاہ چارلس کو حلف اٹھانے کے بعد سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا جائے گا، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے اور توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی۔ دن ایک بجے شاہ چارلس اور ملکہ واپس بکنگھم پیلس جائیں گے جہاں مسلح افواج اور دولت مشترکہ کے فوجی انہیں سلامی پیش کریں گے۔

ٹیگس