May ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/دنیا: این بی سی نیوز کے مطابق الین (Allen) شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں  حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے 9 افراد ہلاک اور کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت خراب بتائی جاتی ہے، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کی مگر وہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی اکثریت آباد ہے۔

امریکہ میں نئے سال 2023 کے آغاز سے اب تک فائرنگ کے کم از کم 198 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ٹیگس