May ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ممکن ہے،گوترش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ہیرو شیما میں گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گروپ سیون کے اجلاس کا سلوگن جس میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کی بات کی گئی ہے عملی جامہ پہن سکتا ہے

سحر نیوز/ دنیا:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے گروپ سیون کے موجودہ اجلاس میں دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی جو تجویزپیش کی ہے وہ صحیح اور بروقت تجویز ہے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروپ سیون کے سات ملکوں میں سے تین ملکوں یعنی امریکا برطانیہ اور فرانس کے پاس ایٹم بم موجود ہیں جبکہ باقی ممالک یعنی اٹلی ۔کینیڈا ،جاپان اور جرمنی کو ایٹمی ہتھیاروں کے تعلق سے حمایت حاصل ہےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے دوہزار بائیس میں بھی ہیروشیما پر ایٹمی بمباری کی برسی کے پروگرام میں شرکت کی تھی اور اس وقت بھی ایٹمی ملکوں سے کہا تھا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور عدم استعمال کو یقینی بنائیںدوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر نے گروپ سیون کے اجلاس سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جوبائیڈن  گروپ سیون کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے دورہ جاپان میں ہیروشیما اور ناکاساکی پر امریکا کی ایٹمی بمباری کے سلسلے میں جاپان سےمعافی نہیں مانگیں گے ۔

 

ٹیگس