May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ نے یوکرین کو، کریمیا میں امریکی اسلحے سے حملے کے لئے دکھائی سبز جھنڈی

امریکی نیشنل سیکورٹی مشیر جیک سالیوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے امریکہ نے یوکرین بھیجے گئے ہتھیاروں کےلئے صرف جزیرہ کریمیا میں ان کے استعمال کی شرط نہیں رکھی۔

سحرنیوز/دنیا: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کے مشیر جیک سالیوان نے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کریمیا یوکرین کا حصہ ہے اور بین الاقوامی سرحدوں کے اندر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی شرط نہیں رکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے نیٹو کے ہتھیاروں کی مدد سے روس کے اندر حملوں کی حمایت نہ کی ہے اور نہ آئندہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے اس امریکی مشیر نے کہا تھا کہ یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی اور یوکرینی پائلٹوں کو مغربی ہتھیار چلانے کی ٹریننگ اس فرض کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ جنگی طیاروں کے ساتھ روسی سرزمین پر حملہ ناقابل قبول ہوگا اور کی ایف نے بارہا ان شرائط کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ جیک سالیوان کے ان بیانات کا مطلب یہی ہےکہ امریکا یوکرین کے مسئلے کا پرامن حل نہیں چاہتا اور امریکہ کی طرف سے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا اعلان روس کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلہ کے درست ہونے کو ثابت کرتا ہے۔

 

ٹیگس