May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بے گھر افراد کی تعداد میں  6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ کی سب سے بڑی ریاست کے طور پر کیلیفورنیا، سب سے زیادہ بے گھر افراد کے ساتھ ریاستوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

الجزیرہ چینل نے کیلیفورنیا کو سب سے زیادہ بے گھر افراد کے ساتھ امریکی ریاستوں کی فہرست میں سر فہرست قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے کیلیفورنیا میں بے گھر افراد کی مجموعی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ امریکہ کے باقی حصوں میں بے گھر افراد کی تعداد میں 0.4 فیصد اضافہ ہو گا۔

رپورٹیں بتاتی ہیں کہ کیلیفورنیا میں بے گھر ہونے کی شرح سب سے زیادہ ہے جہاں ریاست کے ہر 10 ہزار رہائشیوں میں سے 44 بے گھر ہیں۔

گزشتہ سال کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 25 لاکھ بے گھر افراد امریکہ کی سڑکوں پر رہتے ہیں۔

اس سے قبل، گزشتہ برسوں میں مقامی حکام نے ریاست کیلیفورنیا میں بے گھر افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

2019 کے اعداد و شمار کے مطابق بے گھر افراد میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست کیلیفورنیا اور اس کے مغربی ساحل پر ہوا جبکہ امریکہ اور امریکی حکام نے اس کی وجہ ان علاقوں میں رہائش کی بلند قیمت قرار دی ہے۔

ٹیگس