May ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج کی صورتحال تشویشناک ہے: صیہونی ویب سائٹ

صیہونی حکومت کی ایک ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی صورتحال تشویشناک ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک صیہونی ویب سائٹ نے لکھا کہ فوج میں شامل نہ ہونے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عبرانی زبان کی ویب سائٹ "واللا" نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی کمان فوجی خدمات میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کی فیصد میں کمی سے پریشان ہے۔

شہاب نیوز کے مطابق اس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جن لوگوں کو ملٹری سروس کے لیے بلایا گیا تھا ان میں سے 30 فیصد نے اپنا تعارف کرانے سے ہی انکار کر دیا۔

واللا ویب سائٹ کے عسکری تجزیہ کار نوعم امر نے اس بارے میں لکھا ہے کہ اس طرح کے حالات واضح طور پر فوج کی تیاری پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور بڑے پیمانے پر تصادم کی صورت میں اپنے اثرات ظاہر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے لیے ایک لاکھ بھرتی کی گئی ہے جبکہ یہ تعداد 1 لاکھ 40 ہزار ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی ریزرو فورس میں کمی آرہی ہے اور ریزرو فورسز میں فوج سے تعلق نہ رکھنے کا احساس بڑھ رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے نتن یاہو کو عدالتی نظام میں تبدیلیوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشرے میں تقسیم اسرائیلی فوج اور سیکورٹی سروسز تک بھی پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس